کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کو قومی سلامتی اور سماجی ہم آہنگی پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ اقدامات کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا اور مذہبی منافرت کو ہوا دینا ہے تاہم دشمن عناصر اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اپنے جاری بیان میں شاہد رند نے کہا کہ نمازِ جمعہ کے دوران عبادت گاہ کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب، انسانیت یا اقدار سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ? خوارج جیسے عناصر درحقیقت پاکستان کے امن، استحکام اور باہمی رواداری کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے انہوں نے متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی اور ریسکیو عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے
فتنہ خوارج جیسے عناصر درحقیقت پاکستان کے امن، استحکام اور باہمی رواداری کے دشمن ہیں، شاہد رند

ٹیگز:
شاہد رند
