پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 90 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو گئے اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
سوات میں زلزلے کے جھٹکے

ٹیگز:
زلزلے کے جھٹکے
