کراچی (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ریلی کی صورت میں باغ جناح پہنچ رہے ہیں، عوام جلسہ گاہ پہنچے جلسہ ہو کر رہے گا۔سہیل آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ کے عوام نے عزت دی لیکن سندھ حکومت نے ٹوپی اجرک کی لاج نہیں رکھی، باغ جناح آنے جانے والے راستے بند کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ان شاء اللہ آج کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، یہ جلسہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن جلسہ تو ہوگا، بلدیہ ٹاؤن جا رہے ہیں وہاں سے پھر بنارس چوک جائیں گے، گولیمار اور پھر گرومندر سے ہوتے ہوئے مزار قائد پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں جو ساتھی اور کارکن ہیں ہمارے ساتھ شامل ہوں، جلد آپ کے ساتھ ہوں گے اور ایک ساتھ مزار قائد جلسہ گاہ جائیں گے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے میڈیا کی گاڑی پر حملے اور پتھراؤ کا نوٹس لیا ہے۔
کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو کر رہے گا، سہیل آفریدی

ٹیگز:
سہیل آفریدی
