کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اٹھارویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے شہید بی بی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی روشن اور ناقابلِ فراموش علامت ہیں۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے عزم ظاہر کیا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید محترمہ کے مشن، جو عوام کو بااختیار بنانے، وفاق کو مضبوط کرنے اور آئین کی بالادستی کے لیے ہے، کو پوری استقامت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید بی بی کا فلسفہ آج بھی زندہ ہے اور ان شااللہ اسی فکر کی روشنی اور عوامی طاقت کے ذریعے پاکستان کو ترقی، جمہوریت اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کا خراجِ عقید ت

ٹیگز:
جمال خان رئیسانی
