کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پسنی سے جیونی تک سمندر کا پانی سبز ہو جانے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق یہ نوکٹیلو کا بلوم ہے، جو ہر سال نومبر سے فروری کے دوران ظاہر ہوتا ہے اور ایک قدرتی موسمی عمل ہے، جس کا آلودگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔معظم خان نے بتایا کہ نوکٹیلوکا بلوم کو عام طور پر سی اسپارکل کہا جاتا ہے اور یہ سرخ، نارنجی، سبز یا بے رنگ بھی دکھائی دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زہریلا نہیں ہوتا اور مچھلیوں کی ہلاکت کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت نوکٹیلوکا بلوم سمندر میں نیلی روشنی پیدا کرتا ہے اور ختم ہونے پر کچھ عرصے کے لیے بو بھی محسوس ہو سکتی ہے، جو سب قدرتی عمل ہے۔
پسنی سے جیونی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا

ٹیگز:
پسنی
