ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) کچھی قومی شاہراہ مٹھڑی کے قریب مسلح ڈاکووں کی لوٹ مار متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں قیمتی موبائل فونز گھڑیاں دیگر سامان چھین لیا۔پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے مٹھڑی کے قریب مین قومی شاہراہ پر درجنوں مسلح ڈاکووں کی جانب ناکہ لگا کر متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں قیمتی موبائل فونز گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا اس دوران ڈاکووں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانگی معطل ہو گئی جبکہ واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر روانہ ہوگی تاہم خری اطلاعات انے تک قومی شاہراہ پر ٹریفک روانگی بحال جبکہ پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کچھی کے علاقے میں مسلح افرا د کی مسافر وں سے لوٹ مار

ٹیگز:
فائرنگ
