کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف آف ساراوان اور سابق وزیر اعلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اہلکار اپنے گڈ گورننس پر فخر کرتے ہیں، لیکن انہیں اس پر ہنسی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیڈ گورننس کی واضح مثال ہر دو مہینے بعد ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے ہیں، جس سے انتظامی امور میں تسلسل اور پائیداری متاثر ہوتی ہے۔ نواب اسلم رئیسانی نے زور دیا کہ اس قسم کے بار بار تبادلے سرکاری کارکردگی اور عوامی خدمت کے لیے نقصان دہ ہیں اور اس طرح کے اقدامات بیڈ گورننس کے زمرے میں آتے ہیں۔
سرکاری اہلکار اپنے گڈ گورننس پر فخر کرتے ہیں، مجھے اس پر ہنسی آتی ہے، نواب محمد اسلم رئیسانی

ٹیگز:
محمد اسلم
