کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)خیرخوائے بلوچستان پارلیمانی سیکرٹری برائے پاپولیشن ویلفیئر پرنس آغا عمر جان احمدزئی کی خصوصی ہدایات اور انسانی ہمدردی پر مبنی کاوشوں کے نتیجے میں، کوئٹہ اور گرد و نواح کے غریب اور مستحق لوگوں کے لیے ایک بڑا امدادی پروگرام سریاب روڈ فریش روز میرج ہال میں منعقد ہوا جس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (PPL) کے بھرپور تعاون سے ممکن ہوئی، جبکہ فلاحی سرگرمیوں کو ہیلب آرگنائزیشن (HELP Organization) نے منظم اور عملی جامہ پہنایا۔اس پروگرام کے تحت، مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں تقریبا 300 راشن کے بیگز تقسیم کیے گئے، جس میں بنیادی ضروریاتِ زندگی کا سامان شامل تھا۔پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے اس موقع پر کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہماری اولین سماجی ذمہ داری ہے، اور ہم بلوچستان کے غریب اور پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے PPL کے تعاون کو سراہا اور ہیلب آرگنائزیشن کی ٹیم کو میدان میں بہترین کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔تقسیم کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا تاکہ حقیقی مستحقین تک امداد پہنچ سکے۔ علاقے کے لوگوں نے پرنس آغا عمر جان احمدزئی، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، اور ہیلب آرگنائزیشن کی اس بروقت مدد پر اظہارِ تشکر کیا، جس سے کئی خاندانوں کو ریلیف ملا۔ اس موقع پر پرنس آغا عمرجان احمدزئی کے نمائندہ محمد خان گجر، ہیلپ آرگنائزیشن کے منیجر محمدخالد رودینی، سردار عبدالغنی قمبرانی، چیئرمین میر ضیا جان سمالانی، عمراجمل،عمایوں عزیز دہوار، محمد سلطان، سوشل میڈیا انچارج زیشان رسول قمبرانی، شعیب گجر،اور ٹکری عطا اللہ بنگلزئی، ودیگر معتبرین موجود تھے۔
پرنس آغا عمر جان احمدزئی کی خصوصی کاوشوں سے کوئٹہ کے مستحقین میں 300 راشن بیگز تقسیم

ٹیگز:
پرنس آغا عمر جان
