ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) کچھی کے علاقے مٹھٹری میں بجلی کے کھمبوں سے تاریں کاٹ کر چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو کے زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے مٹھڑی کے ایریا میں گزشتہ شب بجلی کے کھمبوں سے تاریں کاٹ کر چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مبینہ چور جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں انکے ساتھی اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ نعش کو وہیں چھوڑ گئے پولیس نے نعش قبضے میں لیکرٹیچنگ ہسپتال سبی پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدشناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی اورمزید کارروائی شرع کردی
مٹھڑی کے علاقے میں بجلی کی تاریں چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک مبینہ چور ہلاک

ٹیگز:
مٹھڑی
