کراچی(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کے روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے اسپتال پہنچ کر ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں اور ڈاکٹرز سے علاج کی پیش رفت پر بریفنگ لی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے میر محمد صادق عمرانی کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے خاندان سے بھی خیرسگالی کا تبادلہ کیا انہوں نے متعلقہ طبی عملے کو ہدایت کی کہ صوبائی وزیر کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میر محمد صادق عمرانی پارٹی کے دیرینہ نظریاتی کارکن اور ہمارے قابل احترام ساتھی ہیں ہم سب ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں
میرسرفراز بگٹی کی کراچی کے نجی ہسپتال میں صوبائی وزیر میرصادق عمرانی کی قیادت

ٹیگز:
میرسرفراز بگٹی
