کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کچلاک میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اتوار کو کچلاک بائی پاس پر جلو گیر کے مقام پر تیز رفتار کار اور ڈمپر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔
کچلاک میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق تین زخمی

ٹیگز:
کچلاک
