کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالرحمن ولد طارق نور کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
تمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ٹیگز:
تمپ
