ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لنجو سغاری میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک گائے ہلاک ہوگئی۔ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب مویشی چراگاہ کے علاقے میں جا پہنچے۔ علاقے میں ایک اور دھماکہ بھی سنا گیا جو دراصل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دورانِ آپریشن ناکارہ بنایا جانے والا دھماکہ خیز مواد تھا۔انتظامیہ کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید بارودی مواد کی تلاش جاری ہے جبکہ فورسز کی جانب سے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنجو سغاری میں بارودی سرنگ دھماکہ

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
