ماسکو (ڈیلی گرین گوادر) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نوبل امن انعام کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ ماضی میں ایسے لوگوں کو یہ انعام دیا گیا جنہوں نے امن کے لیے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا جس سے اس باوقار انعام کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ایک ویڈیو بیان میں پیوٹن نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیچیدہ بین الاقوامی بحرانوں کو حل کرنے کی “مخلصانہ کوششوں” کو سراہا۔صدر پیوٹن نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں کہ نوبل انعام کسے ملنا چاہیے۔ لیکن میرے خیال میں ماضی میں ایسے واقعات ہوئے ہیں جب کمیٹی نے یہ انعام ایسے لوگوں کو دیا جنہوں نے امن کے لیے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان فیصلوں نے نوبل انعام کی اہمیت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص آیا، اچھا یا برا، اور ایک یا دو مہینے کے اندر ہی اسے انعام دے دیا گیا، آخر کس لیے؟ اس نے تو حقیقت میں کچھ کیا ہی نہیں تھا۔
پیوٹن کی نوبل امن انعام کمیٹی پر شدیدتنقید، عالمی بحرانوں کے حل کیلئےٹرمپ کی کوششوں کی تعریف

ٹیگز:
پیوٹن
