خضدار(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ بابا محمد امیرحمزہ خان زہری نے تحصیل زہری کے حالات پر آج سکیورٹی حکام سے خصوصی ملاقات کی اور کرفیو کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات سے حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد سیکورٹی حکام نے زہری میں کرفیو ختم کرنیکا فیصلہ کیا اور زہری روڈ کلیئر کرنے کے بعد امد رفت کیلئے جلد کھول دینے کی یقین دہانی کرائی صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی فورسز سے بھر پور تعاون کریں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی اور سکیورٹی فورسز کا مقصد عوام کی تحفظ اور امن امان کو بحال کرنا ہے انہوں نے مزید کہاکہ زہری میرا گھرہے میں زہری سے ہوں زہری کے عوام مطمئن رہیں عوام کا کوئی نقصان نہیں ہوگی زہری کے عوام کی درد میرے خون میں شامل ہیں اپنے عوام کی مشکلات ختم کرنا انہیں امن دینا میرافرض ہے سکیورٹی فورسز صرف شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کررہے ہیں عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنا زہری کو امن دینا سکیورٹی فورسز اور ہم سب کی زمہ داری ہے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا سکیورٹی فورسز زہری روڈ کو دھماکہ خیز مواد سے کلیئر کرکے جلد عوام کی آمد رفت کیلئے کھول دینگے زہری کے عوام افواہوں پر یقین نہ کریں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔واضح رہے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے ملاقات کے بعد سکیورٹی حکام نے زہری میں جاری کرفیومیں نرمی کی اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی زہری کے عوام نے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے شکریہ ادا کیا
نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری کی اعلی حکام سے ملاقات زہری میں کرفیو ختم کرنے پر غور

ٹیگز:
امیر حمزہ
