کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 25 سے 30 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کے قبضے سے 15 دستی بم، تین انڈر بیرل گرنیڈ لانچر اور چار کلاشنکوف برآمد کی گئیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے تاہم فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں ان کی کوشش ناکام بنادی گئی اور بڑی تباہی سے شہر کو محفوظ بنالیا گیا۔
کوئٹہ خودکش دھماکے میں 25 سے 30 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپور ٹ

ٹیگز:
کوئٹہ
