لاہور/ کراچی (ڈیلی گرین گوادر) سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حممیرا طارق نے کہا ہے کہ نو جوان ملک اور ملت کااثاثہ اور ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان ہی کے ذریعے معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ آج کی نوجوان نسل میں بڑی صلاحیتیں موجود ہیں،صرف ان کو درست سمت دینے او ر با صلاحیت قیادت فراہم کر.نے کی ضرورت ہے ۔ انہوں شیخ زید آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں جے آئی یوتھ ویمن کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت کےساتھ ساتھ نو جوانوں میں خدمت خلق کو پروان چڑھانا ضروری ہے۔ جماعت اسلامی نے نو جوانوں کی تربیت کے لیے ملک میں مختلف پروگرامات کا نیٹ ورک تیار کیا ہے -اس بات کی بے حد ضرورت ہے کہ نوجوانوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے انہوں نے نوجوان خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنی صلاحیتیں تعمیری سرگرمیوں میں صرف کریں -اور پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی خوشحال پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ـ سیف الدین ایڈوکیٹ نے کنونشن کی شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام مسائل کا حل نہیں بلکہ خود ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اگر اس نظام کو جڑوں سے اکھاڑ کر ختم نہ کیا گیا تو مسائل جوں کے توں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ذمہ داران شاندار، متاثر کن اور تعمیری پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے موجودہ حالات میں جب نو جوان یا تواپنی ذات تک محدود سوچ رکھتے ہیں یا کسی کے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، ایسے ماحول میں بچیوں کو جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور انہیں ایک مخٹ تعمیری سوچ فراہم کرنا ایک بڑی کامیابی ہے ۔ جماعت اسلامی نو جوانوں کو کسی شخصیت کے ساتھ جوڑنے کے بجائے نظریات اور حق کی بنیا دپر پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی نو جوانوں کو بیچ بولنا، سچ سننا اورسچ پر ڈٹ جانا سکھاتی ہے۔ کنونشن میں گرین کراچی، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر اہم ایشوز پر شاندار تجاویز سامنے آئیں، سات دہائیوں سے حکمرانوں کی کارکردگی قوم دیکھ رہی ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ بنگلہ دیش میں نو جوانوں نے کرپٹ اور فرسودہ حکومت کو ہٹا کر تبدیلی کی نئی راہ ہموار کی، اسی طرح نیپال اور سری لنکا میں بھی یوتھ نے اہم کردار ادا کیا۔ اب ضرورت ہے کہ ہمارے نوجوان ، بالخصوص ہماری بچیاں بھی اس حقیقت کو سمجھیں کہ ہمیں اپنی ذات سے آگے بڑھ کر پورے معاشرے اور آنے والی نسلوں کے لیے سوچنا ہوگا۔۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے یوتھ سے اپیل کی کہ وہ اس پلیٹ فارم کو بہترین انداز میں استعمال کریں ، یکجا ہوں اور اجتماعی سوچ کو پروان چڑھائیں ۔ دنیا میں برپا ہونے والی انقلابی تبدیلیوں کا حصہ
بنیں، پاکستان کے اندر بھی یوتھ کو آگے بڑھ کر قیادت کرنی ہو گی تا کہ کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور ملک کو قائد اعظم کے خوابوں ملک کو اس کے قیام کے مقاصد اور نظریات کے مطابق ایک حقیقی اسلامی و فلاحی مملکت بنایا جا سکے ۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے کہا کہ آج دنیا میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ ایک طرف مسلمان ظلم وستم کا شکار ہیں تو دوسری طرف پوری دنیا میں عوام میں بیداری ، سچ جاننے و سچ بولنے کی تبدیلی جنم لے رہی ہے۔ اور اس جدو جہد کی قیادت اس وقت نوجوان کر رہے ہیں۔ نوجوان طبقہ سوشل میڈیا کے ذریعے حق کو سمجھ رہا ہے اور اسے بیان کرنے کا حوصلہ پیدا کر رہا ہے۔ کنٹرولر آف ایگزیمینیشین انٹر بورڈ زرینه راشد نے بھی کنوینشن سے خطاب کیا۔ کنونشن میں ڈاکٹر حمیر اطارق کے ساتھ خصوصی سیشن Parwaaz Lounges Unplugged Leader منعقد کیا گیا ۔ جبکہ معروف موٹیویشنل اسپیکر اسد اعجاز نے بھی Be the Spark You Crave” کے موضوع پر اظہار خیال کیا ۔ کنونشن میں نو جوان خواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف نجی دسر کاری جامعات و پروفیشنل تعلیمی اداروں اور کالجز سے وابستہ طالبات نے بھی شرکت کی۔ کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات نے بھی شرکت کی اس کنوینشن میں نوجوانوں کے لیے تخلیقی اور فکری سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا تا کہ نو جوان خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے اور انہیں اظہار خیال کا مثبت پلیٹ فارم
فراہم کیا جا سکے ۔ کنونشن کے دوران مباحثہ ، بلاگ را کنگ فو ٹو گرافی اور یوتھ بیچ ارینا جیسے دلچسپ مقابلے بھی منعقد کیے گئے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ میں مختلف گروپوں کی پوزیشن ہولڈرز طالبات نے بھی شرکت کی جنہیں خصوصی انعامات دیے گئے ۔
نو جوان ملک و ملت کا اثاثہ ان سے ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق

ٹیگز:
حمیرا طارق
