پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر پنجگور جواد احمد زہری کی سربراہی میں ایک ٹیم نے پنجگور بازار کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار، صفائی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی امیر جان، رسالدار میجر لیویز صابر گچکی، انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید احمد، لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن، لوکل گورنمنٹ کے نمائندہ فہد نعیم سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے بازار میں ٹیم نے خود ساختہ مہنگائی، ناقص صفائی اور تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری نے واضح کیا کہ بازار میں ناجائز منافع خوری اور تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری کردہ نرخ نامے پر ہر حال میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے ریڑھی بانوں اور دکانوں کے سامنے سبزی، گوشت اور پھل فروخت کرنے والوں کو تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔ مقررہ وقت کے بعد کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدامات کیے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بازار میں اشیائے خوردونوش خریدتے وقت نرخنامہ ضرور دیکھیں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔
ناجائز منافع خوری اور تجاوزات برداشت نہیں کیے جائیں گے، جواد احمد زہری

ٹیگز:
جواد احمد زہری
