باجوڑ (ڈیلی گرین گوادر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں آپریشنز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 35 بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کو ہلاک کر دیا، اس دوران فورسز کے 12 جوان بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنۃ الخوارج کیخلاف آپریشن کے دوران باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی کے حامل 22 خوارج ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 مزید خوارج بھی مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جانیں نچھاور کیں، ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے۔
باجوڑ ` سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 35 خوارج ہلاک، 12 جوان شہید

ٹیگز:
باجوڑ
