کوئٹہ:کوئٹہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سعید احمد سرپرہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کرغزستان کے سفیرسے انکے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پرصوبے کے مختلف شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تعاون کے فروغ پر تباد لہ خیال کیا گیا، کرغزستان کے سفیر نے بلوچستان کے سرمایہ کاروں کو کرغزستان کے دورے کی دعوت دی جبکہ کرغز ستان کے سرمایہ کار بھی بلوچستان کا دورہ کرینگے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، خصوصاً شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے ساتھ تجارت میں آسانی ہوگی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد کوئٹہ کا دورہ کر کے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کرینگے اور ان امور کو حتمی شکل دی جائیگی، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سعید احمد سرپرہ نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے بلوچستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اورحکومت کی جانب سے دی گئی مراعات سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو قدرت نے عظیم نعمتوں سے مالا مال کیا ہے یہاں کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر ترقی کی نئی منزلیں حاصل کی جا سکتی ہیں، وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولیات اورمراعات دینے کیلئے پر عزم ہے،کرغزستان کیساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں اور باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرغزستان کے سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کابھرپور خیر مقدم کیا جائیگا۔
کرغزستان کے سفیر کی سعید احمد سرپرہ سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
ملاقات
