اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی دوبارہ میٹنگ ہوگی ،سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز ہی ہیں۔دونوں عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔قبل ازیں صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے استعفے کا اعلان کیا ہے کیا وجوہات ہیں؟سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا ابھی میں اس معاملے پر بات نہیں کرونگا۔آپ نے ٹویٹ کے ذریعے استعفے کا اعلان تو کردیا ، صحافی کے اس سوال پر انہوں نے نو کمنٹس کہا، صحافی نے پھر سوال کیا کہ پہلے بھی آپ نے استعفے کا اعلان کیا بعد میں واپس لے لیا،انہوں نے کہا کہ ابھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرونگا۔
عمران خان نے میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا، سلمان اکرم راجہ

ٹیگز:
سلمان اکرم راجہ
