حب(ڈیلی گرین گوادر)حب بھوانی میں واقع آئل ڈپو میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایڈھی ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
بھوانی آئل ڈپو میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

ٹیگز:
بھوانی
