اسلام آباد:شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی افسوس ناک ہے، پوری دنیا میں غلط پیغام گیا، بجٹ کے ہر صفحے پر مہنگائی مہنگائی اور مہنگائی، لوگوں کی جیب خالی ہے تو بجٹ جعلی ہے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ عوام نے ہمیں نمائندگی کیلئے اس ایوان میں بھیجا، ایوان میں جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک تھا، قومی اسمبلی اجلاس کا روزانہ کا خرچ کروڑوں روپے ہے، ایک ایک پائی عوام اور ملک کی امانت ہے، حالیہ دنوں میں جو قانون سازی ہوئی وہ آئین کے مطابق نہیں، بلڈوز قانون سازی کو ہم نے سینیٹ میں جا کر روکا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی جیب خالی ہے تو یہ بجٹ جعلی ہے، غریب عوام کیلئے ایک روٹی آدھی ہوچکی، لوگ بچوں کی فیس ادا نہیں کرسکتے، کئی سکول چھوڑ گئے، 3 سال کے دوران پاکستان میں مفلسی اور غربت نے جگہ لی
مہنگائی کی وجہ سے کئی بچے سکول چھوڑ گئے: شہباز شریف

ٹیگز:
شہباز شریف
