زیارت:ضلعی انتظامیہ زیارت نے وسیع پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے مطابق 37 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت تین ماہ کے لیے مچھ جیل بھیج دیا گیا ہے، جبکہ مزید کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ زیارت کی کارروائی، 37افراد تھری ایم پی او کے تحت 3ماہ کیلئے مچھ جیل منتقل

