کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے پشاورپولیس لائن مسجد دھماکہ اوراس میں قیمتی شہادتوں پردکھ اور افسوس،لواحقین سے ہمدردی،شہداء کی مغفرت کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں،اسٹبلشمنٹ نے ملک کو دیوالیہ ہونے کیساتھ ایک بار پھر بدامنی کی طرف دھکیل دیا ہے امریکی مداخلت کی وجہ سے دہشت گردی اور آئی ایم ایف سے دوستی بھاری سودی قرضوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہوگیا ہے۔عوام کو سائیڈ کرکے نام نہاد فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب قوم نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے قوم کو اعتماد میں لیکر امریکی غلام ناکام پالیسیوں پرنظرثانی امریکی دوستی وغلامی سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے قوم کے بجائے
حکمرانوں،اسٹبلشمنٹ نے ملک کو دیوالیہ ہونے کیساتھ ایک بار پھر بدامنی کی طرف دھکیل دیا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
