خضدار:بلوچستان کے ضلع خضدار میں نیشنل ہائی وے پر ایک شہری امداد رئیسانی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی موت پراسرار قرار دی گء ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، امداد رئیسانی کی موت ایک روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہوئی تھی، تاہم بعد میں ان کے جسم پر گولیوں کے نشانات ملے، جس سے واقعے کی نوعیت مشکوک ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، امداد رئیسانی کی لاش نیشنل ہائی وے پر واقع ایک مقام سے برآمد کی گئی۔ ابتدائی طور پر اسے ٹریفک حادثے کا نتیجہ سمجھا گیا، لیکن جسم پر فائرنگ کے نشانات ملنے کے بعد پولیس نے اسے قتل کا ممکنہ کیس قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور واقعے کی تفتیش کے لیئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ امداد رئیسانی کا تعلق ضلع خضدار کے علاقہ وہیر سے ہے۔
خضدارسے ایک شخص کی لاش برآمد

