خضدار: قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر ویگن اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایڈھی ایمبولینس کے ذریعے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا.حادثے کا شکار ہونے والی ویگن وہیر وڈھ سے خضدار کی طرف جا رہی تھی۔زخمیوں میں دو بچے، ایک خاتون اور ایک افغان باشندہ شامل ہے، جنہیں سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوشی کی حالت میں تھے۔ افغان باشندے کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹراما سینٹر سے خضدار ٹیچنگ ہسپتال ریفر کر دیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری اور غفلت حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
خضدار، ویگن اور ٹرک کے تصادم میں 8 افراد زخمی

