کوئٹہ:وفاقی حکومت نے بلوچستان کے عوامی مطالبات اور بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے لاکھوں صارفین کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا جس کے تحت سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیز کو نئے گھریلو کنکشنز جاری کرنے کی ہدایات دی جائیں گی۔ فیصلے کا مقصد نئے تعمیر شدہ گھروں اور فلیٹس میں گیس کی سہولت فراہم کرنا ہے، جو کئی برسوں سے پابندی کے باعث متاثر تھے۔یاد رہے کہ سابق حکومت نے گیس کی کمی، درآمدی لاگت اور نظام پر دبا کی وجہ سے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم موجودہ حکومت نے توانائی کی بہتر منصوبہ بندی اور اضافی وسائل کی دستیابی کے بعد یہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گیس کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طویل عرصے سے زیر التوا درخواستوں کو نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ صارفین کو جدید، محفوظ اور مثر گیس فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
وفاقی حکومت کا بلوچستان میں گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

