کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے سریاب میں شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والے تین سنیچرز کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر علاقے میں ناکہ بندی کر دی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران کیچی بیگ چیک پوسٹ پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سریاب اور تھانہ کیچی بیگ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ،سریاب میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3موٹر سائیکل چور زخمی حالت میں گرفتار

