کوہلو: ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے مخماڑ میں دو گروہوں کے درمیان ذاتی تنازعے پر ہونے والے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق تصادم کے دوران ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جھگڑے میں سومار ولد کریم داد کنگرانی شدید زخمی ہوا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔لیویز حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کوہلو،دو گروہوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

