کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی :بی این پی: کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان اسمبلی سے منظور ہونے والے حالیہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔ یہ پٹیشن پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار، ساجد ترین ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔پٹیشن دائر کرنے کے موقع پر بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، سیکرٹری فنانس اختر حسین لانگو، بابو رحیم مینگل، میر بہادر مینگل، سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار نجیب الدین آغا ایڈووکیٹ اور دیگر پارٹی رہنما بھی ہائی کورٹ میں موجود تھے۔بی این پی قیادت کا مقف ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستان کے وسائل پر عوامی اختیار کے خلاف ہے اور یہ بل عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا۔ پارٹی رہنماں نے واضح کیا کہ وہ بلوچستان کے قدرتی وسائل پر مقامی عوام کے حقِ ملکیت کے تحفظ کے لیے ہر قانونی اور سیاسی فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
بلوچستان ہائیکورٹ،مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف پٹیشن دائر

