چاغی(یو این اے )تفتان سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی آٹھ بوگیاں نوکنڈی کے قریب سما لانڈھی کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث پاک ایران ریلوے ٹریک عارضی طور پر معطل ہو گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ بوگیاں سیلفر سے بھری ہوئی تھیں اور حادثے کے فورا بعد بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد ریلوے لائن کو بحال کر دیا جائے گا تاکہ ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر آ سکے۔
تفتان سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

