تفتان (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان کے علاقے ڈرم بازار میں ایک افسوسناک واقعے میں ایرانی ڈرائیور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا جب مذکورہ ڈرائیور بجلی کی تاروں کے قریب موجود تھا، اسی دوران اسے زور دار کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔حادثے کے بعد بابرکت فانڈیشن اور بی ایچ یو اسپتال تفتان میں فوری طور پر ضروری کارروائی مکمل کی گئی، جس کے بعد میت کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔لیویز فورس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ایرانی حکام کو سرکاری طور پر واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے پر تفتان کے مقامی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تفتان میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے ایرانی شہری جاں بحق

