ڈھاڈر(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر کے علاقے یوسف پیٹرول پمپ کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ سبی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے فورا بعد سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔حکام نے علاقے کے مکینوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔
ڈھاڈر، سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہٗ زخمی سی ایم ایچ سبی منتقل

ٹیگز:
ڈھاڈر
