قلات(یو این اے )بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں ایک افسوسناک دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے فورا بعد ریسکیو ٹیمیں اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دھماکے میں زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ واقعے نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔
منگوچر میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

