کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سےملنے والی لاش سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔اداکارہ عائشہ خان کی لاش جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔
سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی دوست تہمینہ خالد نے عائشہ خان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ۔ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93، مہندی شامل ہیں۔
کراچی ` اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد

ٹیگز:
کراچی
