کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان کے تین مختلف علاقوں رکھنی، قلات اور مچھ میں بم دھماکوں کے واقعات پیش آئے، جن میں سیکیورٹی فورسز اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔بارکھان کے شہر رکھنی کے مرکزی علاقے میں موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے زور دار دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ12 زخمی افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے قریبی دکانوں، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک پک اپ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور لیویز فورس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور پورا علاقہ سیل کر دیا گیا۔قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کا ہدف بم ڈسپوزل ٹیم :ی ڈی ٹیمـ :تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ادھر مچھ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بلوچستان کے تین مختلف علاقوں میں دھماکے، 2 افراد جاں بحق 14 زخمی

