تل ابیب(ڈیلی گرین گوادر) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے مشرقی شہر مشہد میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے جس میں ایک ایرانی فضا میں ایندھن بھرنے والا طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ اسرائیل کی جانب سے اب تک کیا گیا سب سے طویل فاصلے کا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سی این این نیوز کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کے مطابق اسرائیلی ایئر فورس ایرانی فضائی حدود میں فضائی برتری قائم کرنے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے مشہد پر کیا گیا یہ حملہ آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک کا سب سے طویل فاصلے پر کیا گیا حملہ ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق مشہد ایئرپورٹ ایران کے ترکمانستان سے ملنے والی سرحد سے تقریباً 70 میل کے فاصلے پر ہے اور اسرائیل سے اس کا فاصلہ تقریباً 2,300 کلومیٹر (1,430 میل) بنتا ہے۔ایرانی حکام کی جانب سے تاحال حملے کی باضابطہ تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اسرائیل کا ایران کے مشہد ایئرپورٹ پر حملہ ، اہم جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

