توبہ اچکزئی(ڈیلی گرین گوادر) توبہ اچکزئی کے علاقے میں بدنام زمانہ اشتہاری دادگء علیزئی کی اندھا دھند فائرنگ سے تین معصوم شہری شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بنا اور شہریوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ دادگء علیزئی جیسے اشتہاری اور خطرناک عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ جب تک ایسے جرائم پیشہ افراد کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، تب تک امن و امان کا قیام ممکن نہیں۔ شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ دادگء علیزئی کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور علاقے میں مستقل بنیادوں پر سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
توبہ اچکزئی میں فائرنگ سےتین افراد زخمی

