کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان، چیئرمین حاجی بشیر احمد رند، سیکریٹری جنرل قاسم خان کاکڑ، حاجی عبدالعزیز شاہوانی، عابد بٹ، محمد عمر جتک، عارف خان نچاری، دین محمد، محمد حسنی، ملک وحید کاسی، ملک محمد حسین بنگلزئی، ظفر خان رند، حبیب اللہ لانگو، سید منظور شاہ، فضل محمد یوسفزئی، انجینئر نجیب اللہ مری اور دیگر رہنماں نے چائلڈ لیبر ڈے کے عالمی دن پر اپنے مشترکہ پیغام میں بلوچستان میں بچوں سے مشقت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔رہنماں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں چائلڈ لیبر میں 100 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ محکمہ محنت بلوچستان اس حوالے سے مکمل طور پر غیر فعال دکھائی دیتا ہے۔ بچوں کی بڑی تعداد موٹر مکینک ورکشاپس، آٹو انجینئرنگ شاپس، تندوروں، برف کے کارخانوں، کچرا چننے اور خشت بھٹوں جیسے مشکل اور خطرناک کاموں میں مصروف ہے۔ اس رجحان کی بنیادی وجہ صوبے میں غربت، بیروزگاری اور تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کی جانب سے بلوچستان میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے مگر بدقسمتی سے ان فنڈز کا خاطر خواہ استعمال نہیں ہوا، اور موجودہ قانون سازی کے باوجود کوئی موثر عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔بلوچستان لیبر فیڈریشن نے حکومت بلوچستان، وزیر اعلی اور صوبائی مشیر برائے محنت و افرادی قوت سے مطالبہ کیا ہے کہ چائلڈ لیبر کے خلاف فوری اور جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ رہنماں نے کہا کہ صوبے کے معصوم بچوں کو مشقت سے نکال کر تعلیم کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے، اور اس مقصد کے لیے تمام طبقات کو مشترکہ سوچ اختیار کرنی ہوگی۔مرکزی پریس سیکرٹری عابد بٹ کے مطابق فیڈریشن نے اپنے تمام ضلعی و مقامی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں چائلڈ لیبر کے خلاف مثر اقدام کریں تاکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
بلوچستان ،چائلڈ لیبر میں 100فیصد اضافہ، حکومت کی خاموشی تشویش ناک ہے، لیبر فیڈریشن

