کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ نے ہائیکورٹ رولز 2011 اور بلوچستان جوڈیشل آفیسرز سروس رولز 2021 کے تحت ایڈمنسٹریشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کا قیام فوری طور پر عمل میں آیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں سات معزز ججز شامل کیے گئے ہیں جن میں:جسٹس روزی خان بڑیچ :قائم مقام چیف جسٹس:جسٹس محمد کامران خان ملاخیل؛سینئر جج:جسٹس اقبال احمد قاضی :جسٹس شوکت علی رکشانی :جسٹس گل حسن ترین :جسٹس محمد عامر نواز راناجسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہے
بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈمنسٹریشن کمیٹی تشکیل ،7 ججز شامل

