کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایران سے ٹڈی دل مکھیاں بلوچستان کی طرف روانہ ہو گئی ہیں، جن کے آئندہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف زرعی علاقوں میں پہنچنے کا خدشہ ہے اطلاعات کے مطابق ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت نے زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کی حفاظت کیلئے فوری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔ماہرین کے مطابق ٹڈی دل کے حملے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں، اس لیے زمینداروں کو ابھی سے اپنے کھیتوں کے گرد حفاظتی اقدامات اور اسپرے کی تیاری مکمل کر لینی چاہیے۔
ایران سے ٹڈی دل بلوچستان کی جانب رواں دواں، زمینداروں کیلئے الرٹ جاری

