کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر سردارزین العابدین خان خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ان کی اپنی زبان اور علاقے میں خبریں پڑھنے کا حق چھینا جا رہا ہے۔بی اے پی آر اے کی موجودہ اشتہاری پالیسی کو فی الفور واپس لیا جائے پاکستان تحریک انصاف آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ہم ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے صحافی، مدیران، اخباری مالکان اور میڈیا ورکرز بی اے پی آر اے (بلوچستان ایڈورٹائزمنٹ اینڈ پبلک ریلیشنز اتھارٹی) کی نئی اشتہاری پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ یہ پالیسی نہ صرف صحافت کی آزادی پر حملہ ہے بلکہ صوبے کے پرنٹ میڈیا کا معاشی قتل بھی ہے۔بی اے پی آر اے پالیسی کے تحت اشتہارات کی تقسیم غیر شفاف، سیاسی بنیادوں پر اور حکومتی من پسند اداروں تک محدود کر دی گئی ہے۔ اس کے باعث بلوچستان کے چھوٹے و مقامی اخبارات اشتہارات سے محروم ہو چکے ہیں درجنوں اخبارات بند ہو چکے یا بند ہونے کے قریب ہیں سینکڑوں صحافی اور میڈیا ورکرز بے روزگار ہو چکے ہیں۔ہم حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مالی بحران کا شکار اخبارات کو فوری طور پر خصوصی امداد دی جائے تاکہ وہ اپنی اشاعت جاری رکھ سکیں۔صحافیوں کو نہ صرف روزگار کی ضمانت دی جائے بلکہ ان کی جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ بلوچستان میں میڈیا کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے، سنسرشپ اور دباؤ کی ہر شکل کو ختم کیا جائے۔ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر یہ مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو بلوچستان بھر جاری اخباری ایکشن کمیٹی کے احتجاجی تحریک کی بھرپورحمایت کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔
ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں : سردارزین العابدین خان خلجی

ٹیگز:
سردارزین
