مکہ مکرمہ (ڈیلی گر ین گوادر) رواں سال سعودی حکام اور منتظمین نے شدید گرمی میں عازمین حج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کےلیے اضافی اقدامات کیے ہیں۔سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ نے بتایا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہم اولین ترجیح دیتے ہیں، گزشتہ سال درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث 1300 سے زائد عازمین حج انتقال کرگئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال حکام نے 40 سے زیادہ سرکاری اداروں اور 2 لاکھ 50 ہزار اہلکاروں کو متحرک کیا ہے، شدید گرمی کی وجہ سے پیش آنے والے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دُگنا کردیا ہے۔توفیق الربیعہ نے مزید بتایا کہ سایہ دار جگہوں کو 50 ہزار مربع میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے، طبی عملے کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے اس کے علاوہ حج کے دوران 400 سے زائد کولنگ یونٹ بھی تعینات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ نئی تبدیلیاں یقینی طور پر حج کے دوران حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنائیں گی۔سعودی عرب کے وزیر حج کے مطابق حج کے دوران مکہ مکرمہ کی ڈرونز سے نگرانی کی جائے گی اور ہم اس نگرانی کے لیے جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے تیزی سے فیڈ بیک حاصل کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انفرا اسٹرکچر کو وسعت دینے اور حجاج کی حفاظت کےلیے اضافی سکیورٹی تعینات کرنے اور طبی عملے کی تعداد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سعودی حکام نے مکمل کاغذی کارروائی کے بغیر حجاج کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے کریک ڈاؤن کا آغاز بھی کردیا ہے۔
عازمین حج کو سخت گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامات مکمل

ٹیگز:
حج
