دشت(ڈیلی گرین گوادر) دشت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر خنجروں سے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو دشت کے علاقے لکپاس کے مقام پر نامعلوم افراد نے خنجروں سے وار کرکے ایک شخص عبدالنبی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
دشت،لکپاس کے مقام پر خنجروں کے وارسے ایک شخص قتل

ٹیگز:
دشت
