کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)یونیورسٹی آف بلوچستان نے (HEC) کے ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروگرام (HEDP) کے تحت، ورلڈ بینک کے تعاون سےکوئٹہ کے پانچ کالجوں میں LSAT ٹیسٹ کا کامیابی سے انعقاد کیاگیا. یہ اقدام ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروگرام (HEDP) کے تحت، ورلڈ بینک کے تعاون سے ممکن ہوا۔ اس کا مقصد طلباء کی عمومی صلاحیتوںLSAT معلوماتی نظم و نسق، ابلاغ، اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کا جائزہ لینا ہے۔ یہ ٹیسٹ ملک بھر کے منسلک کالجوں میں منعقد کیا گیا، جس میں بلوچستان کے پانچ کالجوں نے شرکت کی۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی قیادت میں کالجوں میں بی ایس پروگرامز کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں یہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس سلسلے میں پروفیسر محمد حسین بلوچ، ڈائریکٹر کالجز بلوچستان، ڈاکٹر عاشف سجاد، ڈائریکٹر (QAAD)، اور ڈاکٹر طارق اسماعیل نے کلیدی کردار ادا کیا۔اس پروگرام کا مجموعی مقصد کالجوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے تاکہ طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اعلیٰ تعلیم فراہم کی جا سکے۔ HEC، یونیورسٹی آف بلوچستان، اور ورلڈ بینک کے مابین یہ اشتراک اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔
یونیورسٹی آف بلوچستان کا ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کوئٹہ کے پانچ کالجوں میں LSAT ٹیسٹ کا کامیابی سے انعقاد

ٹیگز:
یونیورسٹی آف بلوچستا
