کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اے پی این ایس کی بلوچستان صوبائی کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں اخبارات کو درپیش اہم مسائل پر غور و خوص ہوا ،اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ محکمے تعلقات عامہ کے اشتہارات کی ادائیگیاں کی جائیں ۔ تمام اراکین نے BPEPRA ب – بیپرا رولز کے اشتہارات پر نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر صوبائی حکومت کو گمراہ کن مشورے دے رہے ہیں، جن سے کرپشن کو فروغ ملے گا۔ اور اخباری صنعت کو نقصان پہنچے گا۔ اور اس طرح کارکنوں کے بیروزگاری کے بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو جائے گا۔ ایک اہم مسئلہ اخبارات کے دفاتر کی سیکورٹی ہے اس پر بھی کھل کر بات ہوئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اخبارات کے دفاتر کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔ اجلاس میں جناب سرمد علی صاحب صدر APNS اور چیرمین بلوچستان کمیٹی وسیم احمد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسلام آباد میں بھرپور انداز میں بلوچستان کے اخبارات کی نمائندگی کی۔ ریاض الحسن قاضی(جنگ)،انور ناصر (بلوچستان نیوز)، طارق بلوچ (بلوچستان ایکسپریس)، ظفر بلوچ۔ (پبلک کوئٹہ) اور کلیم صادق (شال)۔
اے پی این ایس کی بلوچستان صوبائی کمیٹی کا اجلاس،اخبارات کو درپیش مسائل پر بات چیت

ٹیگز:
اے پی این ایس
