قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کوقلات شہر میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو جاں بحق جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی کوابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔
قلات،نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

ٹیگز:
قلات
