اسلام آباد: حکومت اور شہباز شریف کے درمیان کھلی عدالت میں معاملات طے پا گئے ، اور حکومت نے شہباز شریف کیخلاف اپیل واپس لے لی، دوسری جانب شہباز شریف نے بھی توہینِ عدالت کیس کی پیروی نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی کا ریکارڈ پیش کردیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف کا کیس سسٹم کے تحت مقرر ہوا یا خاص طور پر؟۔ رجسٹرار ہائی کورٹ نے جواب دیا کہ درخواست اعتراض کیلئے مقرر ہوئی ہوئی تھی، فیصلہ ہوا کہ اعتراض پر فیصلہ درخواست کیساتھ ہی ہوگا، جمعہ کو 9:30 پر اعتراض لگا اور 11:30 پر کیس کی سماعت ہوئی اٹارنی جنرل نے عدالت سے کہا کہ عدالت وفاق کی اپیل کو دو ٹرمز پر نمٹا دے، لاہور ہائیکورٹ کا بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا فیصلہ مثال نہ بنے۔ جسٹس اعجاز الا حسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ رجحان بن گیا ہے ملزم کو پکڑ لیتے ہیں، نیب ریفرنس میں 140 گواہان کے نام شامل کر دیتا ہے، اگر پانچ پانچ سال ٹرائل چلے گا تو یہ احتساب کے عمل کو متاثر کرنے کے مترادف ہوگا حکومت اور شہباز شریف کے درمیان کھلی عدالت میں معاملات طے پا گئے ، اور حکومت نے شہباز شریف کیخلاف اپیل واپس لے لی، دوسری جانب شہباز شریف نے بھی عدالت کو توہینِ عدالت درخواست کی پیروی نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی عدالت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو جس انداز میں ریلیف دیا گیا وہ کسی کیلئے مثال نہیں بن سکتا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ شہباز شریف کا ٹرائل کرنے والے جج کا ہائی کورٹ نے تبادلہ کردیا۔ وکیل شہباز شریف نے کہا کہ احتساب عدالت کا نیا جج لگانے میں کیا مسئلہ ہے؟۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ نیا جج تعینات کرنے میں تین سے چار ماہ لگتے ہیں، شاید شہباز شریف نہیں چاہتے کہ ان کا کیس جلدی نمٹ سکے، جج کو جس انداز میں وقت سے پہلے ہٹایا گیا اس پر حکومت کو اعتراض ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ نئے ججز کی تعیناتی کیلئے نام بھجوا دیے ہیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا حکومت کو نئے ناموں پر اعتراض ہے؟۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ نئے ناموں پر اعتراض کے حوالے سے علم نہیں
حکومت نے شہبازشریف کے بیرون ملک جانے کیخلاف اپیل واپس لے لی

ٹیگز:
حکومت
