کچلاک(ڈیلی گرین گوادر)یارو کلی حیدرزی کے مقام پر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حادثے میں محمد قاسم ولد حاجی محمد عمر اور محمد رفیع ولد محمد نافع موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق یارو کلی حیدرزی سے تھا۔حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کچلاک،گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
کچلاک
